Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

كِتَابُ الْجَنَائِزِ

Hadith 2189

بَابُ البُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ

In this book

Current reading

كِتَابُ الْجَنَائِزِ

بَابُ البُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ

Zujajat al-Masabih 2189Volume 1

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۸۹ - وَعَنْ أَبِي مَالِكِ الْأَشْعَرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «أَرْبَعُ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، لَا يَتْرُكُوْنَهُنَّ الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالاسْتِسْقَاءُ بِالنُّجُوْمِ وَالنِّيَاحَةُ، وَقَالَ: «النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا تُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَعَلَيْهَا سِرْبَالُ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعُ مِنْ جَرَبٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 934 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

امت میں بھی وہ باقی رہیں گی: (1) اپنے حسب پر فخر کرنا (یعنی اپنے اور اپنے آبا و اجداد کی خوبیوں کو اس طرح بیان کرنا کہ جس سے دوسروں کی حقارت ہو) (2) دوسروں کے نسب پر طعن کرنا (یعنی اپنے نسب کی بڑائی بیان کر کے دوسروں کے نسب کو عیب لگا کر ان کے نسب کی تحقیر کرنا) (3) تیسری بات یہ ہے کہ نجوم (جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔12) کے قواعد کے موافق یہ اعتقاد رکھنا کہ فلاں تارہ فلاں منزل میں آنے سے بارش ہوتی ہے (یہ اعتقاد حرام ہے، ہر مسلمان کو یہ اعتقاد رکھنا چاہئے کہ تاروں کے لحاظ سے بارش نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بارش ہوتی ہے، جب اللہ تعالیٰ چاہیں بارش ہوتی ہے) اور جب اللہ تعالیٰ چاہیں بارش نہیں ہوتی اور (4) چوتھی بات یہ ہے کہ میت پر نوحہ کرنا نوحہ کرنے والی عورت اگر مرنے سے پہلے توبہ نہ کر لے (تو چونکہ وہ کپڑے پھاڑتی تھی اور منہ نوچتی تھی) تو اس کے مناسب قیامت میں اس پر یہ عذاب مسلط کیا جائے گا کہ ڈانبر کے مثل لباس پہنایا جائے گا (تاکہ دوزخ کی آگ اس پر بہت زیادہ اثر کرے) اور مثل پیراہن کے ناقابل برداشت کھجلی اور خارش اس کے تمام جسم پر مسلط کی جائے گی۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔