العربية
Typed, pending editorial approval
٢٦٩٢ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ - عِبَادَ اللهِ - بِالدُّعَاءِ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ.
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3548 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ قضاء کی دو قسمیں ہیں: ایک معلق اور دوسرے محکم۔ قضاء معلق یہ ہے کہ کسی چیز سے مشروط ہوتی ہے مثلاً لوح محفوظ میں اسی طرح لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اگر فلاں شخص حج نہ کرے یا جہاد نہ کرے تو اس کی عمر چالیس برس ہوگی۔ اور اگر حج یا جہاد کرے تو اس کی عمر ساٹھ برس کی ہوگی۔ تو ایسی قضاء تو دعاء سے بدل جاتی ہے اور مصیبت ٹل جاتی ہے قضاء کی دوسری قسم قضاء مبرم ہے اور یہ ایسی قضاء ہے جو بدلتی نہ ہو لیکن دعاء سے صبر اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور مصیبت گراں نہیں معلوم ہوتی۔ بلکہ مصیبت اور بلاء میں ایسی لذت حاصل کرتے ہیں جیسے اہل دنیا نعمتوں سے لطف حاصل کرتے ہیں علاوہ ازیں انسان کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ کون سی قضاء معلق ہے اور کون سی مبرم اس لئے اس کو ہر حالت میں دعاء کرتے رہنا چاہئے۔ 12