العربية
Typed, pending editorial approval
٣٢٠٦ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «لَا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُلِ، وَلَا الْمَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ الْمَرْأَةِ، وَلَا يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فِي ثَوْبِ وَاحِدٍ، وَلَا تُفْضِي الْمَرْأَةُ إِلَى الْمَرْأَةِ فِي القَوْبِ الْوَاحِدِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 338a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ مرد کا ستر ناف سے لے کر گھٹنے سمیت ہے خواہ نماز میں ہوں یا غیر نماز کی حالت میں اور حرہ عورت کا ستر پورا جسم ہے جس میں سر کے بال اور چوٹی بھی داخل ہے بجز چہرے، ہتھیلیاں اور پیر کے اور باندی کا ستر مرد کے ستر کے برابر ہے البتہ اس کا پیٹ اور پیٹھ بھی ستر میں داخل ہے۔ اھ فتاویٰ عالمگیری، مرقات میں امام نووی رحمہ اللہ کا یہ قول مذکور ہے کہ مرد کا اجنبی عورت کے جسم کے کسی حصہ کو دیکھنا، اور عورت کا مرد کو دیکھنا شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت کے، اور مرد یعنی بالغ بے ریش لڑکا جو خوبصورت ہو اس کو دیکھنا یہ ساری چیزیں حرام ہیں اھ۔ اسی طرح فحش تصاویر کو دیکھنا بھی حرام ہے۔12