Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1002

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1002Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1124Noor 1125
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کیلئے کھڑا ہو تو اپنے سامنے قبلہ کی طرف نہ تھوکے اس لئے کہ جب تک وہ اپنے مصلی پر رہتا ہے اللہ تعالیٰ سے راز و نیاز کرتا رہتا ہے اور سیدھے جانب بھی نہ تھوکے کیونکہ نمازی کے سیدھے جانب ایک فرشتہ رہا کرتا ہے (جو نمازی کی تائید اور اس کی دعاء پر آمین کہنے کیلئے متعین رہتا ہے) اور نمازی کو چاہئے کہ اپنے بائیں جانب یا اپنے پیر کے نیچے تھوکے، اور تھوک کو زمین میں چھپا دے۔ اور ابوسعید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ اپنے بائیں پیر کے نیچے تھوکے۔(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 416 (unverified) 96% confidence · Validation similarity: 0.799

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث میں ارشاد ہے، نمازی جب نماز کیلئے کھڑا ہو تو تعظیم قبلہ کی خاطر اپنے سامنے نہ تھوکے اور اپنے سیدھے جانب بھی نہ تھوکے کیونکہ سیدھے جانب ایک فرشتہ رہتا ہے البتہ اپنے بائیں جانب یا پیر کے نیچے تھوکے۔ واضح ہو کہ سامنے اور سیدھے جانب تھوکنے کی ممانعت عام ہے خواہ وہ مسجد میں نماز ادا کر رہا ہو یا مسجد کے سوا کسی اور جگہ نماز پڑھ رہا ہو، ہر دو حالتوں میں نماز کے موقع پر سامنے اور سیدھے جانب تھوکنا ممنوع ہے۔ نمازی اگر مسجد میں ہو تو خواہ وہ بائیں جانب تھوکے یا قدم کے نیچے تھوکے دونوں حالتوں میں تھوک کو اپنے کپڑے میں لے لے، اور اگر مسجد کے سوا کسی اور جگہ ہو تو اپنی بائیں جانب یا پیر کے نیچے زمین پر تھوک سکتا ہے۔ (مرقات)۔