Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1003

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1003Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1126
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر جو قبلہ کی طرف تھی رینٹھ دیکھا اور یہ چیز شاق گزری، یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک پر ناراضی کے آثار دکھائی دیئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اُٹھ کر خود دست مبارک سے اس کو کھرچ دیا اور ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہو تو وہ اپنے پروردگار سے راز و نیاز کر رہا ہے (اسی لئے کہا گیا ہے کہ نماز مسلمان کی معراج ہے) اور اس کا پروردگار اس کے اور قبلہ کے درمیان ہے اس لئے تم میں سے کوئی شخص ہرگز قبلہ کی طرف نہ تھوکے بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے (جب کہ وہ مسجد میں نہ ہو) اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کے ایک کنارے کو لے کر اس میں تھوکا پھر اس کے ایک حصہ کو دوسرے حصہ سے رگڑ دیا اور فرمایا اس طرح کیا کرے (جب کہ وہ مسجد میں ہو)۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 405 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.