Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1029

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1029Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1157
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بالغہ عورت (جو باندی نہ ہو) اس کی نماز اوڑھنی کے بغیر (یعنی کھلے سر) صحیح نہیں ہوتی۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 641 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 377 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 762 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 762

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت جو باندی نہ ہو، اگر وہ نماز پڑھتے وقت سر نہ ڈھانکے تو اس کی نماز ادا نہیں ہوگی اس لئے کہ عورت کا سر اور اس کے بال ستر میں داخل ہیں، اسی بناء پر سر اور بالوں کا چھپانا فرض ہے، عورت کی نماز ایسے باریک کپڑوں میں بھی صحیح نہیں جن میں اس کے بالوں کا رنگ یا بدن دکھائی دیتا ہو یہ بھی بے ستری میں داخل ہے۔ (اللمعات۔)