اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1165
ابو جُحَیْفَہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ معظم کی وادی بطح میں چمڑے کے سرخ ڈیرے میں دیکھا اور بلال رضی اللہ عنہ کو
دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا مستعمل پانی لئے ہوئے ہیں اور لوگوں کو دیکھا کہ اس
مستعمل پانی کو تبرکاً لینے کے لئے گرے جا رہے ہیں۔ بس جس کسی کو اس میں سے کچھ پانی مل گیا تو اس
کو وہ برکت کے لئے اپنے چہرہ پر مل رہا ہے اور جس کو نہیں ملا تو وہ اپنے ساتھ والے کے ہاتھ کی تری کو
لے رہا ہے پھر میں نے بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے برچھی لی اور اس کو زمین میں سترہ بنانے
کے لئے نصب کردیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دامن اٹھائے ہوئے سرخ دھاریدار جوڑا زیب تن
فرمائے ہوئے ڈیرے سے نکلے اور برچھی کی جانب ہو کر ہم سب کو دو رکعت نماز (قصر) پڑھائی (اس
لئے کہ آپ سفر کی حالت میں تھے) اور میں نے لوگوں کو اور جانوروں کو دیکھا کہ برچھی کے پرے
سے گزر رہے تھے۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 376 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 503a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.