اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1278
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو
نماز پڑھاتے تو لوگوں سے سنتے کہ وہ مقتدی ہونے کے باوجود قرآن پڑھ رہے ہیں (نماز کے بعد)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تمہارے لئے ابھی تک اس کا وقت نہیں آیا (کہ امام جب
قرآن پڑھے تو تم خاموشی سے سن کر اس کے معنی کو) سوچیں؟ کیا تمہارے لئے ابھی تک اس کا وقت
نہیں آیا (کہ جب امام قرآن پڑھے تو خاموشی سے سن کر اس کے معنی کو) سمجھیں اس لئے تم آیت
”وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ“ پر پورا پورا عمل کرو (یعنی جب امام قرآن پڑھے تو اس کو
خاموشی سے کان لگا کر سنو)۔
(اس کی روایت عبد بن حمید، ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابوالشیخ اور بیہقی نے کی ہے۔)