Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 122

(عذاب قبر کے ثبوت کے بیان میں)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(عذاب قبر کے ثبوت کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 122Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 133
زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنی نجار کے ایک باغ میں اپنے خچر پر سوار تھے اور ہم آپ کے ساتھ تھے کہ وہ یکایک آپ کو لے کر بدک گیا اور قریب تھا کہ وہ آپ کو گرا دے اور یکایک وہاں چھ یا پانچ قبریں دکھائی دیں، آپ نے فرمایا : کیا کوئی شخص جانتا ہے کہ یہ قبر والے کون ہیں؟ ایک شخص نے کہا کہ میں جانتا ہوں، فرمایا: یہ کب مرے ہیں؟ اس شخص نے کہا: شرک کی حالت میں، فرمایا: ان لوگوں پر قبروں کے اندر عذاب ہو رہا ہے اور فرمایا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم آئندہ سے دفن کرنا چھوڑ دو گے تو میں خدا سے دعا کرتا کہ وہ تم کو قبر کا عذاب سنا دے جس کو میں سن رہا ہوں۔ پھر آپ ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمائے: اللہ تعالیٰ سے دوزخ کے عذاب کی پناہ مانگو! صحابہ نے کہا کہ ہم دوزخ کے عذاب سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: قبر کے عذاب سے خدا کی پناہ مانگو، صحابہ نے کہا: ہم قبر کے عذاب سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: ظاہری اور باطنی فتنوں کے لئے اللہ سے پناہ مانگو، صحابہ نے کہا: ہم ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: دجال کے فتنے کے لئے خدا سے پناہ مانگو، صحابہ نے کہا: ہم دجال کے فتنے سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2867 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.