اردو
میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سجدہ فرماتے تو اپنے دونوں بازوؤں کو پہلوؤں سے اور پیٹ کو رانوں سے اس طرح دور رکھتے
کہ اگر بکری کا بچہ بازوؤں کے درمیان سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا تھا (یہ امام اور منفرد کی حالت ہے
اور اگر جماعت میں ہو تو اس طرح نہ کرے بلکہ ہاتھوں کو پہلوؤں سے قریب رکھے تاکہ بازو والے کو
ایذا نہ ہو۔ (ہدایہ۔))(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
اور مسلم کی ایک روایت اس طرح ہے کہ سیدتنا میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کی حالت اس طرح ہوتی تھی کہ اگر کوئی بکری کا بچہ حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے ہاتھوں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا تھا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 898 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.