Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1297

(یہ باب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اس کی فضیلت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اس کی فضیلت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1297Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1476
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بہت بدنصیب ہے وہ شخص کہ جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے (اس سے معلوم ہوا کہ جب حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لیا جائے تو سننے والے کو چاہئے کہ درود پڑھا کرے، اور وہ بھی بدنصیب ہے کہ جس کی زندگی میں رمضان المبارک آئیں اور (اس نے اس ماہ مبارک میں عبادت و خیر و خیرات اور شب بیداری کر کے) اپنی مغفرت نہ کروا لی کہ اتنے میں رمضان ختم ہو گئے، اور وہ بھی بدنصیب ہے کہ جس کے سامنے اس کے والدین یا ان میں سے کسی ایک پر بڑھاپا آیا اور (ان کی خدمت کر کے اور ان کو راضی رکھ کر) جنت کا مستحق نہ ہوا۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3545 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 927 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 927

Confidence and text similarity are not editorial verification.