اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1483
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (تشہد اور درود کے بعد سلام پھیرنے سے قبل) یہ دعاء پڑھا کرتے تھے،
الْمَغْرَمِ“ (اے اللہ! میں عذاب قبر سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں (مجھے اس سے بچائیے) اور میں
کانے دجال کے فتنہ سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں (مجھے اس سے بچائیے) اور میں آپ کی پناہ میں
آتا ہوں زندگی کے فتنوں سے اور موت کے فتنوں سے۔ (مجھے ان سے بچائیے) الٰہی! میں آپ کی
پناہ میں آتا ہوں گناہوں میں مبتلا ہونے سے اور قرض میں پھنسنے سے (مجھے ان سے بچائیے۔)
ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ قرض سے بہت پناہ مانگا کرتے ہیں
اس کی کیا وجہ ہے؟ تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا: بات یہ ہے کہ آدمی جب قرض میں مبتلا
ہو جاتا ہے تو ادائی میں جو دیری ہوتی ہے اس کی وجہ سے جھوٹ بولنے لگتا ہے اور قرض کی ادائی کا جو
وعدہ کرتا ہے اس کو پورا نہیں کرتا۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 832 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 589a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.