اردو
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم (ختم نماز پر) اپنی داہنی طرف چہرہ مبارک پھیرتے ہوئے ”السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ
اللّٰهِ“، فرماتے تھے یہاں تک کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سیدھے رخسار مبارک کی سفیدی پیچھے
والوں کو دکھائی دیتی تھی اور پھر بائیں جانب چہرہ مبارک پھیرتے ہوئے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ
اللّٰهِ فرماتے تھے یہاں تک کہ (پیچھے والوں کو) آپ کے بائیں رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی
(اس کی روایت ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے کی ہے۔)
اور ابن ماجہ نے بھی عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے اور ترمذی نے
کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کو سلام سے ختم کرنے کے بارے میں جتنی روایتیں آئی ہیں ان
میں سب سے زیادہ صحیح حدیث یہ ہے کہ نماز کے ختم پر دو سلام ہیں اور اسی پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 996 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 295 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 916 (unverified) 90% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1324 (unverified) 87% confidence · Validation similarity: 0.582
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اکثر اہل علم صحابہ اور تابعین اور ان کے بعد کے علماء کا اتفاق ہے۔