اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1527
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نماز میں ہوتے تھے اور ہم حضور کو سلام کیا کرتے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز ہی میں
سلام کا جواب دے دیا کرتے تھے اور یہ ہمارے حبشہ جانے کے پہلے ہوا کرتا تھا، اور جب ہم حبشہ کی
سرزمین سے واپس ہوئے تو میں حضور علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو نماز
پڑھتے ہوئے پایا عادت کے موافق میں نے حضور علیہ السلام کو سلام کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
مجھے سلام کا جواب نہیں دیا جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کی تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جو بھی نیا حکم
دینا چاہتا ہے اور منجملہ ان احکام کے ایک نیا حکم یہ دیا ہے کہ تم نماز کی حالت میں بات چیت نہ کیا
کرو۔ یہ فرما کر حضور علیہ السلام نے میرے سلام کا جواب دیا اور یہ بھی فرمایا کہ نماز صرف قرأت
قرآن اور ذکر اللہ کے لئے ہے لہذا تم نماز کی حالت میں انہی چیزوں میں مشغول رہا کرو۔
(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 924 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.