Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1432

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1432Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1641
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ کسی بستی میں یا کسی جنگل میں (کثیر تعداد میں لوگ ہوں تو ان پر جماعت واجب ہی ہے) اگر تین مرد بھی ہوں (تو ان کو ہر نماز جماعت سے پڑھنا واجب ہے) اگر جماعت سے نماز نہیں پڑھیں گے تو شیطان ان پر مسلط ہو جائے گا۔ (حدیث شریف میں جو تین شخصوں کا ذکر
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 547 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 847 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1067 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 1067

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دو شخصوں سے بھی جماعت قائم ہو جاتی ہے مگر ہیئت جماعت کا کمال تین سے شروع ہوتا ہے کہ ان میں سے ایک امام بنے اور دو مقتدی ہو کر اس کے پیچھے کھڑے رہیں، اس لئے حدیث شریف میں تین مردوں کا ذکر ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جماعت سے نماز پڑھنے کو لازم کر لو، کیونکہ بھیڑیا اسی بکری کو پھاڑ کھاتا ہے جو گلے سے علیحدہ ہو جاتی ہے۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔) ف: اس حدیث سے بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا وجوب ثابت ہوتا ہے۔