Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1438

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1438Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1647
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ وہ کسی کو نہ کرنی چاہئے- ایک تو یہ کہ جب کوئی شخص کسی جماعت کا امام بنے (قعدہ اخیرہ میں التحیات اور درود پڑھنے کے بعد جب دعاء کا موقع آئے تو) صرف اپنے لئے دعاء کرے اور مقتدیوں کے لئے دعاء نہ کرے، اگر اس نے ایسا کیا تو گویا مقتدیوں سے خیانت کی (اس لئے کہ جب وہ ان کا امام بنا ہے اور ان کی نمائندگی کر رہا ہے تو دعاء میں بھی ان کو شریک کرے اور اس طرح خدا کے حضور میں نمائندگی کا حق بجا لائے، چنانچہ ردالمحتار
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 90 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 357 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

میں لکھا ہے کہ قعدۂ اخیرہ کی دعاء میں اپنے والدین، اساتذہ اور عامۃ المسلمین کو بھی شریک کرے) دوسرے یہ کہ کسی کے گھر کے اندر بغیر اجازت نہ جھانکے، اگر کسی نے ایسا کیا تو گویا اس نے گھر والوں سے خیانت کی (کیوں کہ اجازت صرف اسی لئے رکھی گئی ہے کہ گھر والوں کی ناقابل دید حالت یا بے پردگی میں ان پر نظر نہ پڑے) اگر ایسا کیا تو (گھر والوں کے منشاء کے خلاف کیا) اور اس طرح جھانک کر ان سے خیانت کی۔ تیسرے (پاخانہ یا) پیشاب کی حاجت کے وقت نماز نہ پڑھے جب تک کہ ان سے فارغ ہو کر ان کے دباؤ سے ہلکا نہ ہو جائے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)