اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1657
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ اگر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملاحظہ فرماتے کہ آپ کے بعد عورتوں نے جو نئی نئی باتیں پیدا کر لی ہیں
(مثلاً زیب و زینت کا لباس پہن کر اور خوشبو لگا کر باہر نکلنا شروع کر دیا ہے) تو آپ ان کو مسجد میں
آنے سے ضرور روک دیتے، جس طرح کہ بنی اسرائیل کی عورتیں (مسجدوں میں آنے سے) روک
دی گئی تھیں (کیوں کہ اس طرح عورتوں اور مردوں کی ایک مکان میں پانچ وقت کی یکجائی بہت
خطرناک ہوتی ہے اور اس سے نہ کھڑے ہونے والے فتنے کھڑے ہو جاتے ہیں اس لئے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاص طور پر مسجد کی حضوری سے عورتوں کو منع فرما دیتے)۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 445a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.