Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1467

(یہ باب نماز میں صفوں کے سیدھا کرنے اور برابر رکھنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں صفوں کے سیدھا کرنے اور برابر رکھنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1467Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1677
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم میں بہترین اخلاق والے وہ ہیں جو نماز میں اپنے مونڈھوں کو نرم رکھتے ہیں
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 672 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(یعنی کوئی مونڈھے پر ہاتھ رکھ کر صف میں برابر کرے تو اس کا کہنا مانتے ہیں، یا صف میں گنجائش ہے اور کوئی آنا چاہے تو اس کو آنے دیتے ہیں اور اپنے بازوؤں کو دبائے ہوئے رکھتے ہیں اور مزاحمت نہیں کرتے، یا اپنے مونڈھوں سے اپنے ساتھی کے مونڈھوں کو دھکا نہیں دیتے بلکہ اپنے بازوؤں کو دبائے ہوئے رکھتے ہیں تاکہ اس کو تکلیف نہ ہو، اور نماز سکون اور وقار سے ادا کرتے ہیں یا کوئی اکیلا شخص صف کے آخری شخص کو دوسری صف میں لانے کے لئے مونڈھے پر ہاتھ رکھے تو اس کا کہا مان کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور اس کے ساتھ صف ثانی میں نماز ادا کرتے ہیں)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)