Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1478

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں امام اور مقتدی نماز میں کس طرح کھڑے رہیں اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1478Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1689
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز کے وقت) ہمارے مونڈھوں پر ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ (صفوں میں) برابر کھڑے ہو جاؤ اور آگے پیچھے نہ ہو (اگر صفوں میں آگے پیچھے کھڑے ہو کر اختلاف پیدا کرو گے تو) تمہارے دلوں میں بھی اختلاف پیدا ہو جائے گا (اس کی وجہ یہ ہے کہ اعضاء کو قلب کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے جیسے قلب کی خرابی کا اعضاء پر اثر پڑتا ہے اور اعضاء بھی خراب ہو جاتے ہیں، ایسا ہی اعضاء کی خرابی کا اثر قلب پر پڑتا ہے اور قلب بھی خراب ہو جاتا ہے، اسی طرح جب صف میں آگے پیچھے کھڑے ہو کر اختلاف پیدا کرو گے تو اس کا اثر قلب پر پڑے گا اور تمہارے دلوں میں بھی اختلاف ہو جائے گا اور تم ایک دوسرے کے موافق نہ رہو گے تو نا اتفاقی اور پھوٹ پیدا ہو جائے گی) (اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ نماز میں) میرے قریب علماء و عقلاء کھڑے ہوا کریں، پھر وہ جو (علم میں) ان کے قریب ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے (حدیث بیان کر کے) فرمایا: اسی لئے تم میں باہم سخت اختلاف ہے (کہ تم صف میں برابر نہیں کھڑے ہوتے، کیونکہ ظاہر کا باطن پر اثر پڑتا ہے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 432a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.