Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1535

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

Zujajat al-Masabih 1535Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1759
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب تم نے اپنے گھر میں کوئی فرض نماز پڑھ لی اور اس کے بعد مسجد میں آئے اور جماعت ہورہی ہو تو نفل کی نیت سے جماعت میں شریک ہوکر) اس نماز کو دوبارہ پڑھ لیا کرو، مگر فجر اور مغرب میں ایسا موقع آئے تو نفل کی نیت سے بھی اس میں شریک نہ ہونا چاہئے (ایسا ہی عصر کی جماعت میں بھی دوبارہ شریک ہونے کا موقع آئے تو فجر اور مغرب کی طرح عصر میں بھی شریک نہ ہونا چاہئے جیسا کہ اس کی تحقیق ابھی اوپر گزر چکی ہے) ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بھی فرمایا کہ (اگر کوئی نفل کی نیت کی بجائے فرض کی نیت سے شریک ہونا چاہے تو بھی وہ شریک جماعت نہیں ہوسکتا اس لئے کہ) فجر ہو یا مغرب (یا ان کی سوا کوئی اور فرض نماز) دن میں دوبار (فرض کی نیت سے) نہیں پڑھی جاتی۔ (اس کی روایت عبدالرزاق نے کی ہے۔)