اردو
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم جمعہ کے فرض کے بعد سنت پڑھو گے تو چار رکعت (سنت
مؤکدہ ایک سلام سے) پڑھو۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
اور مسلم کی دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے
ارشاد فرمایا کہ جب تم جمعہ کے فرض پڑھ لو تو اس کے بعد چار رکعت (سنت ایک سلام سے) پڑھ لیا
کرو (اور یہ سنت مؤکدہ ہیں)۔ (اس کی روایت ابن ماجہ اور ترمذی نے اسی طرح کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 881a (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 881b (unverified) 97% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 523 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1132 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ ان حدیثوں سے استدلال کر کے فرماتے ہیں کہ جمعہ کے فرض کے بعد صرف چار رکعت سنت مؤکدہ ایک سلام سے ہیں، اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ آگے آنے والی حدیثوں سے استدلال کر کے فرماتے ہیں کہ جمعہ کے فرض کے بعد (6) رکعت سنت مؤکدہ اس طرح ہیں کہ پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ایک سلام سے پڑھے پھر دو رکعت سنت مؤکدہ ایک سلام سے اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے قول پر عمل درآمد ہے۔ (ملتقیٰ۔ مرقات)