Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1549

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

Zujajat al-Masabih 1549Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1778Noor 1779
سائب بن یزید بن اخت نمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کی نماز ان کے مقام حفاظت میں پڑھی اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد (فرض اور سنت کے درمیان فصل کے بغیر) اسی جگہ کھڑے ہو کر سنتیں پڑھیں جہاں میں نے جمعہ کی فرض نماز ادا کی تھی، تو حضرت معاویہ نے مجھے اندر بلا کر فرمایا کہ دوبارہ ایسا نہ کرنا، جب جمعہ کی نماز پڑھ چکو تو اس کے ساتھ دوسری نماز کو نہ ملانا (فرض و سنت کے درمیان فصل کرنا چاہئے) یہ فصل کلام کر کے ہی کیوں نہ ہو (اگرچہ کہ فرض و سنت کے درمیان کلام کرنا مکروہ تنزیہی ہے) فرض و سنت کے درمیان بہتر فصل یہ ہے کہ جگہ بدل دی جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایسا ہی حکم دیا تھا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔) اور ابوداؤد کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت عطا و رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ مکرمہ میں جمعہ ادا فرماتے تو آگے بڑھ کر دو رکعت پڑھتے اور پھر آگے بڑھ کر چار رکعات پڑھتے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 883a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1130 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.