Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1554

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Praying the Same Prayer Twice

Zujajat al-Masabih 1554Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1785Noor 1786
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں (ایک دن کا واقعہ ہے کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے فرض کے بعد دو رکعت اداء فرمائے، ان دو رکعتوں کے متعلق تحقیق یہ ہے کہ (اس روز) کچھ مال آ گیا تھا (اور اس کو تقسیم کرنا ضروری تھا، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کے فرض کے بعد تقسیم شروع فرمائی تقسیم میں اتنی دیر ہوگئی کہ) ظہر کے بعد کی دو سنتیں آپ اداء نہ کر سکے (یہاں تک کہ عصر کا وقت آ گیا، عصر کی جماعت تیار تھی اس لئے آپ عصر کے فرض پڑھا دئے) اور ظہر کے بعد کی جو دو سنتیں رہ گئیں تھیں ان کو آپ نے عصر کے فرض کے بعد اداء فرمائے (پھر اس دن کے سوا عصر کے فرض کے بعد نہ تو یہ سنت اداء فرمائی اور نہ کوئی اور سنت، اس سے معلوم ہوا کہ آپ نے سنت کی کبھی قضاء نہیں فرمائی ہے اور نہ عصر کے بعد کوئی نفل نماز پڑھی ہے اور یہ جو دو رکعت سنت عصر کے فرض کے بعد آپ نے اداء فرمائے ہیں یہ آپ کا خاصہ تھا اس لئے کوئی اور عصر کے بعد سنت یا نفل نماز نہیں ادا کر سکتا) اسی واسطے دارقطنی نے روایت کی ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے کہ پھر کبھی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو رکعت عصر کے فرض کے بعد ادا فرماتے نہیں دیکھا۔ (صدر کی اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 184 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.