Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1599

(اس باب میں ان اذکار اور دعاؤں کا ذکر ہے جن کا پڑھنا رات میں اٹھ کر تہجد ادا کرنے

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں ان اذکار اور دعاؤں کا ذکر ہے جن کا پڑھنا رات میں اٹھ کر تہجد ادا کرنے

Zujajat al-Masabih 1599Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1841
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نیند سے یہ کہتے ہوئے بیدار ہو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں وہ اکیلے ہیں کوئی ان کا شریک نہیں سب بادشاہت اسی کی ہے اور ہر طرح کی تعریف انہی کے لئے ہے اور وہی سب کچھ کرنے پر کامل طور سے قادر ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام عیبوں سے پاک ہیں اور ان کی صفتیں ایسی کامل ہیں جو زوال سے پاک ہیں اور تمام خوبیاں اللہ ہی میں ہیں اس لئے سب تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے، اور اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، اور اللہ تعالیٰ سب بڑوں سے بڑے ہیں، اور گناہوں سے بچنا اور نیکیاں کرنا اللہ ہی کی توفیق اور انہی کی مدد سے ہوتا ہے۔ (یہ دعا پڑھنے کے بعد مغفرت طلب کرے گا یا کوئی اور دعا کرے گا تو اس کی دعا قبول ہوگی اور اگر وضو کر کے تہجد کی نماز پڑھے گا تو نماز بھی مقبول ہوگی۔ اس کی روایت امام بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1154 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1213 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 1213

Confidence and text similarity are not editorial verification.