Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 16

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 16Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 18
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب قبیلہ عبدالقیس کا وفد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارکہ میں حاضر ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کس قوم کی طرف سے آئے ہو، یا یہ فرمایا کہ کس کی نمائندہ جماعت ہو؟ انہوں نے عرض کیا : ہم قبیلہ ربیعہ کی طرف سے آئے ہیں، آپ نے فرمایا: خوش آمدید! جس قوم کی طرف سے آئے ہو مبارک آنا ہو، کوئی رسوائی لاحق ہوگی اور نہ ندامت! انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم کو سوائے ماہ حرام کے اور زمانہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کا موقع نہیں ملتا کیونکہ آپ کے اور ہمارے درمیان قبیلہ مضر کے کافر حائل ہیں لہذا حضور، ہم کو کوئی حکم فیصل سنا دیں تاکہ ہم اُدھر والوں کو وہ حکم سنا دیں اور اس کی وجہ سے جنت میں داخل ہوسکیں، اور اس کے بعد ان لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے برتنوں کا حکم دریافت کیا تو آپ نے ان کو چار چیزوں کا حکم دیا، اور چار چیزوں سے منع فرمایا۔ ان کو حکم دیا کہ اللہ واحد پر ایمان لائیں اور فرمایا: تم جانتے ہو کہ اللہ پر ایمان لانے کے کیا معنی ہیں: انہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول خوب واقف ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (1)”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ“ کی شہادت دی جائے، اور (2) باقاعدہ پابندی سے نماز ادا کی جائے اور (3) زکات دیا کریں، اور (4) رمضان کے روزے رکھیں، اور یہ کہ تم مال غنیمت سے پانچواں حصہ دیا کرو، اور ان کو چار چیزوں کی ممانعت فرمائی کہ اس میں نہ تو نبیذ بنائی جائے اور نہ ان سے پانی پیا جائے اور وہ یہ ہیں: (1) حَنْتَمٌ (لاکھ والا برتن) (2) دُبَّاء (کدّو کا تونبا) (3) نَقِیْرٌ (لکڑی کا تراشا ہوا برتن) (4) مُزَفَّت (روغنی رال والا برتن) اس کے بعد فرمایا کہ ان کو یاد رکھو، اور اُدھر والوں کو ان کی اطلاع دو۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے اور الفاظ حدیث بخاری کے ہیں)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 53 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 17a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 6 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 6

Confidence and text similarity are not editorial verification.