اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1961
ابوہریرہ (اس حدیث شریف کا ترجمہ بخاری کی روایت کے لحاظ سے کیا گیا
ہے۔12) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ایسا)
تاکیدی حکم دیئے بغیر (کہ جس سے تراویح فرض ہو جائے (ایسی)) ترغیب دینے کے لئے (کہ جس
سے تراویح سنت مؤکدہ ثابت ہو) یہ ارشاد فرماتے تھے کہ جو مومن ثواب کی نیت سے بغیر کسی قسم کی
ریاء کے رمضان میں نماز تراویح پڑھے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں (حضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد اور ترغیب سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عام طور پر تنہا یا دو دو چار چار
مل کر کسی کو امام بنا لیتے اور گھروں میں ہوں یا مسجد میں تراویح پڑھا کرتے تھے) زہری فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات تک صحابہ کرام اسی طرح عمل کرتے رہے اور حضرت ابوبکر
صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں بھی مسلمانوں کا یہی عمل رہا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی
خلافت کے ابتدائی زمانہ میں بھی تراویح اسی طرح پڑھی جاتی تھی۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 759a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.