Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1713

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں نماز تراویح کا اور تراویح کی 20 رکعتوں کا ثبوت مذکور ہے)

Zujajat al-Masabih 1713Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1972
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ (ایک مرتبہ شعبان کی پندرھویں شب جس کو شب براءت کہتے ہیں میری باری کی رات تھی) اس رات میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر نہ پائی (حضرت کی محبت کی وجہ سے مجھے طرح طرح کے خیالات آنے لگے، غالب گمان میرا یہ ہوا کہ شاید اپنی کسی بیوی کے پاس تشریف لے گئے ہوں تو میں آپ کو ڈھونڈتے ہوئے نکلی، مدینہ شریف کے بقیع نامی قبرستان پر میری نظر پڑی) کیا دیکھتی ہوں کہ حضور قبرستان میں کھڑے ہوئے ہیں (اور اموات کے لئے دعائے مغفرت فرما رہے ہیں، مجھ کو حضور دیکھے اور میرا جو خیال تھا کہ آپ شاید کسی بیوی کے پاس تشریف لے گئے ہوں، اس کا حضور پر کشف ہو گیا) حضور نے فرمایا، عائشہ! (تمہارا کیا خیال ہے) اللہ تعالیٰ اور میں اس کا رسول ہونے کی وجہ سے کسی پر ظلم نہیں کرتے ہیں (تو تمہاری باری کی رات تم پر ظلم کر کے دوسری بیوی کے پاس کیسے جا سکتا تھا؟ مگر تمہارا جو خیال تھا یہ اللہ کے رسول کی محبت کی وجہ سے تھا اس لئے تم پر کوئی الزام نہیں بلکہ تم اس خیال کی وجہ سے ثواب کی مستحق ہو، میں جو گھر سے نکل کر قبرستان میں آ گیا ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ عائشہ تم کو خبر نہیں کہ آج کی کیسی مبارک رات ہے؟ اس رات میں کیا ہو رہا ہے؟ سنو عائشہ! اللہ تعالیٰ ہر رات کے آخری حصہ میں آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں مگر) آج کی رات مغرب ہی سے صبح صادق طلوع ہونے تک آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں (کیا کیا سرفرازیاں اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں اس کو کیا کہوں؟ ایک رحمت اور عنایت تو یہ ہے کہ) قبیلہ بنی کلب (جو بہ نسبت اور قبائل عرب کے کثرت سے بکریاں رکھنے میں مشہور تھا) اس قبیلہ کے بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گنہگاروں کے گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں۔ ترمذی اور ابن ماجہ نے تو یہ روایت کی ہے اور رزین کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ جو مسلمان اپنے گناہوں کی وجہ سے دوزخ کے مستحق ہو گئے ہیں ان کو بھی اس رات بخش دیا جاتا ہے (یہ ہے اس رات کی خصوصیت! اور یہ ہے اس رات کی عام رحمت! اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر سے نکل کر بقیع کے اموات کے لئے دعائے مغفرت فرما رہے تھے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 739 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1389 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1299 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 1299

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Chapter-heading commentary

Section

(2) The statement "Section" refers to the night prayer on the 15th of Sha'ban.

Chapter-heading commentary

قوله

(۲) قوله: فصل: فيه قيام ليلة النصف من شعبان.