Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1804

Chapter on Cleanliness and Preparation for Friday Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Cleanliness and Preparation for Friday Prayer

Zujajat al-Masabih 1804Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2089Noor 2090
ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، اور اس کے پاس جو کپڑے ہیں، اور ان میں سے جو اچھے کپڑے ہیں (اور جو شریعت میں ناجائز نہیں ہیں) وہ پہنا اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو اس کو لگایا پھر نماز جمعہ کے لئے مسجد میں آیا، اور (مسجد میں) لوگوں کی گردنوں پر سے پھلانگتے ہوئے نہیں گزرا (بلکہ جہاں جگہ ملی وہیں بیٹھ گیا) پھر جو نماز اس کو پڑھنا ہے پڑھا اور پھر جب امام خطبہ کے لئے اٹھا تو اس وقت سے نماز ختم کرنے تک خاموش رہا تو ایسے شخص کے وہ سب گناہ جو گزشتہ جمعہ سے اس جمعہ تک ہوئے ہیں وہ سب بخش دئے جاتے ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور امام طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ ابوداؤد اور امام طحاوی کی روایت میں مذکور الصدر الفاظ تھے۔) اور امام احمد کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ جب مسجد میں آیا تو کسی کو ایذا نہ دیا (جہاں جگہ ملی وہیں بیٹھ گیا اور دیکھا کہ) امام ابھی خطبہ کے لئے نہیں نکلا ہے تو جو نماز اس کو پڑھنا ہے پڑھ لیا، اور اگر دیکھا کہ امام خطبہ دینے کے لئے نکل چکا ہے تو (بغیر کوئی نماز پڑھے کے اپنی جگہ ) بیٹھ گیا اور خطبہ سنتا رہا، (اگر اس کو ایسی جگہ ملی کہ وہاں اس کو امام کے خطبہ کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے تو) خاموش رہا (اس کا خاموش رہنا بھی خطبہ سننے کے حکم میں ہیں) یہاں تک کہ امام نے خطبہ اور نماز ختم کر لی۔ (اس حدیث کے راوی صحیح کے راوی ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

Allah the Almighty says: “Hasten to the remembrance of Allah and leave off trade...” (1) (Qur’an 62:9)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 343 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Chapter-heading commentary

This indicates the importance of hastening to Friday prayer and preparing for it.

(1) "This indicates the importance of hastening to Friday prayer and preparing for it."

Chapter-heading commentary

قوله

(۱) قوله : وذروا البيع : فيه إشارة إلى التبكير.