Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1805

Chapter on Cleanliness and Preparation for Friday Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Cleanliness and Preparation for Friday Prayer

Zujajat al-Masabih 1805Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2091
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز جمعہ کے لئے (مسجد میں) آنے والے تین طرح کے ہوتے ہیں، ایک تو ایسا شخص ہے کہ (خطبہ ہو رہا ہے) لوگوں کی گردنوں پر سے پھلانگتا ہوا ایذا دیتا ہوا آ رہا ہے، پھر بیٹھا بھی ہے تو کچھ باتیں کر رہا ہے یا اشارہ کر رہا ہے، ایسے شخص کو جمعہ سے کوئی حصہ نہیں۔ دوسرا شخص ایسا ہے کہ (خطبہ ہو رہا ہے تو وہ لوگوں کی گردنوں پر سے پھلانگتے ہوئے نہیں آیا اور نہ کسی کو ایذا دیا، مگر یہ سمجھ کر کہ یہ دعاء کی قبولیت کا وقت ہے (زبان سے) دعاء کر رہا ہے (دل میں دعا کا خیال رہنا کافی تھا یہ زبان سے دعاء میں مشغول رہنے کی وجہ سے خطبہ برابر نہیں سن رہا ہے، اس وجہ سے اس کو بھی جمعہ کا ثواب نہیں ملے گا۔ اب رہی دعاء تو اللہ کو اس کا اختیار ہے کہ چاہے قبول کرے یا نہ کرے۔ تیسرا شخص وہ ہے کہ خطبہ سے پہلے حاضر ہو کر بغیر کسی کو ایذا دئے ہوئے بیٹھا ہے یا خطبہ کے وقت آیا تو کسی کو ایذا نہیں دیا، جہاں جگہ ملی وہاں بیٹھ گیا، اور بہت توجہ سے خطبہ سن رہا ہے تو یہ شخص جمعہ کی غرض پوری کر رہا ہے اسی کو یہ صلہ ملے گا کہ اس جمعہ سے لے کر گزشتہ جمعہ تک کے اس کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے، چونکہ اس کو اللہ کی رضامندی مقصود تھی اور کوئی غرض نہ تھی اس لئے نیکیوں کے ثواب کا اللہ تعالیٰ کے پاس جو قاعدہ مقرر ہے کہ ایک نیکی کو دس گنا کر کے دیتے ہیں، اس لئے (7) دن کے سوا اور تین دن کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1113 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.