Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1834

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

Zujajat al-Masabih 1834Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2125
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن سیاہ رنگ کا عمامہ سر پر باندھے خطبہ دئے اور اس عمامہ کے دونوں کنارے آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکے ہوئے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1359a (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ عمامہ کے دونوں کنارے کندھوں کے درمیان لٹکے ہوئے تھے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ عمامہ کا ایک کنارہ تو معمولاً دونوں کندھوں کے درمیان لٹکا رہتا ہے اور دوسرا کنارہ بھی عمامہ باندھنے کے بعد عمامہ میں ٹھونسنے کے بجائے عمامہ سے لے کر نیچے اتار دیا جائے جو دونوں کندھوں کے درمیان پہلے کنارہ کے ساتھ لٹکا ہوا رہے۔