Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1837

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

Zujajat al-Masabih 1837Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2128Noor 2129
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں (جمعہ کے دن) ایسے وقت داخل ہو کر بیٹھ گیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے کہ اٹھو دو رکعت پڑھ لو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شخص کے نماز سے فارغ ہونے تک خطبہ دینے سے رکے رہے۔ (اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے۔) اور دارقطنی کی ایک اور روایت جو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے مروی ہے اور وہ معتمر سے روایت کرتے ہیں اور معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، ان کے والد نے کہا کہ ایک شخص (جمعہ کے دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ دینے کی حالت میں مسجد میں آ کر بیٹھ گیا تو حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے ان سے فرمایا کہ کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جی نہیں، اس پر حضور نے ان سے فرمایا: اٹھو اور نماز پڑھ لو، پھر حضور ان کے نماز سے فارغ ہونے تک انتظار فرمائے، یعنی خطبہ دینے سے رکے رہے۔