Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1856

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں عیدالفطر کی نماز اور عیدالاضحی کی نماز اور ان کے متعلقات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1856Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2155
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عید کے دن) عید کی نماز سے پہلے (کوئی نفل) نماز نہ (گھر میں) پڑھا کرتے تھے (اور نہ عیدگاہ میں اور اسی طرح نماز عید کے بعد بھی عیدگاہ میں کوئی نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے) اور جب نماز عید سے فارغ ہو کر گھر واپس تشریف لاتے تو گھر میں دو رکعت نفل نماز پڑھا کرتے تھے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1293 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(درمختار اور رد المحتار میں بھی ایسی ہی تفصیل مذکور ہے)۔ اسلام میں نہ کلب تھا نہ جمع ہونے کے لئے کوئی مقام۔ لے دے کر صرف مسجد ہی تھی۔ جس میں ابتداء اسلام میں مرد اور عورتیں اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے جمع ہوتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک حدیث مروی ہے جو ذیل میں اس حدیث کے بعد آ رہی ہے۔ اس حدیث میں عورتوں کو مسجد میں آنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ عورتوں اور مردوں کا ایک جگہ جمع ہونا مصلحت کے خلاف تھا اس لئے عورتوں کو مسجدوں سے اور عیدگاہ سے روک دیا گیا۔ جس پر آج تک عمل درآمد ہے۔ اس لئے اس حدیث کا جو ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے اسی طرح ترجمہ کیا جاتا ہے: