اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2293
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (لوگوں کی عادت ہے جب ہوا سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہوا کو
سخت سست کہا کرتے ہیں مسلمانو! سنو! کبھی) ہوا کو برا نہ کہنا (اس میں ہوا کا کیا قصور ہے، ہوا تو اللہ
تعالیٰ کے حکم کے تابع ہے، جو حکم ہوتا ہے اس کی تعمیل کرتی ہے) اگر تم ہوا سے کوئی ناگوار بات دیکھو
تو (اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرو، اور بہت عاجزی سے) اللہ ہی سے دعا مانگو۔
الٰہی! ہم آپ ہی کے عاجز بندے ہیں! ہم کو اس ہوا سے خیر پہنچائیے (ہر چیز میں خیر و شر ہوا
کرتے ہیں) اس میں جو خیر ہے، ہم کو وہ پہنچائیے، اور اگر اس ہوا کو کسی شر کا حکم دیا گیا ہے تو اس کو خیر
کا حکم بنائیے اور خیر ہی بہو پہنچائیے، (الٰہی! ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں، اس چلتی ہوا کے شر سے
ہمیں بچائیے، اگر اس ہوا کو کسی شر کا حکم دیا گیا ہے تو آپ قادر ہیں، اس شر کو خیر سے بدلنے کی
قدرت رکھتے ہیں، ہم کو خیر ہی بہو پہنچائیے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2252 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.