Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1979

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1979Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2309
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک صاحب کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے گئے تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمائے: تمہارا دل کیا کھانا چاہتا ہے؟ تو وہ صاحب عرض کئے: حضور! میرا دل گیہوں کی روٹی کھانا چاہتا ہے تو حضور فرمائے: اگر میرے پاس گیہوں کی روٹی ہوتی تو میں خود بھیجتا، صاحبو! تم میں سے بھی ہر ایک کے پاس گیہوں کی روٹی نہیں ہوگی اس لئے کہ ہماری زاہدانہ زندگی ہے) اگر کسی کے پاس گیہوں کی روٹی ہو تو وہ اس کو اپنے اس بیمار بھائی کے پاس بھیج دے (اس لئے کہ اگر کسی مریض کو یقیناً کوئی چیز مضر ہو تو یہ اور بات ہے خواہ مخواہ مریض کو سخت پرہیز نہیں کرانا چاہئے بعض وقت مریض کو اس کی خواہش کے موافق کھلا دیا جائے تو یہ اس کی صحت کا ذریعہ ہو جاتا ہے اور بعض وقت مریض قریب المرگ ہوتا ہے اس کو پرہیز کرانے سے کیا فائدہ، اس کو اس کی خواہش کے موافق کھلا دینا چاہئے تا کہ موت سے پہلے اس کی خواہش پوری ہو جائے اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جب تمہارا کوئی بیمار کسی چیز کی خواہش کرے تو تم اس کو وہ چیز کھلا کر اس کی خواہش پوری کر دو۔ (اس حدیث کا ترجمہ مرقات اور اشعۃ اللمعات کے موافق کیا گیا ہے۔) اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3440 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.