Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1992

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1992Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2322
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ جب کسی شخص کے بدن کے کسی حصہ میں کوئی بیماری لاحق ہو جاتی تو کسی کو پھوڑا ہوتا یا کوئی زخم ہو جاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی (شہادت کی انگلی پر اپنا مبارک تھوک لیتے اور اس کو زمین پر رکھتے، جس سے تھوک میں مٹی مل جاتی تھی، یہ مٹی ملی ہوئی تھوک کی) انگلی کو (بیماری کی اس جگہ پر) رکھتے (جہاں کوئی درد ہو یا پھوڑا ہو یا زخم ہو، اور اس جگہ پر) ملتے ہوئے یہ دعا پڑھتے: ”بِسْمِ اللَّهِ اللہ تعالیٰ کے نام (کی برکت) سے ہماری سرزمین کی یہ مٹی ہم میں سے کسی کے تھوک کے ذریعہ ہمارے بیمار پر یا اس بیمار کے زخم پر یا اس کے پھوڑے پر جو ملی جا رہی ہے الٰہی اس بیمار کو) آپ کے حکم سے شفاء ہو جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2194a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5745 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اب رہی یہ بات کہ حدیث شریف میں تھوک کو مٹی سے ملا کر یہ جو علاج کیا گیا ہے وہ ایسے اسرار میں سے ہے جن کا سمجھنا ہماری عقلوں سے باہر ہے جیسے حضور عمل کئے ہیں، ایسے ہی عمل کرو، اور اللہ تعالیٰ سے شفاء کی امید رکھو جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔