Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 1995

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

In this book

Current reading

Funerals

Chapter on Visiting the Sick and the Reward of Illness

Zujajat al-Masabih 1995Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2326
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) جبرئیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے (اور آپ کو کچھ بیمار پائے) تو فرمائے: یا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا مزاج کیسا ہے؟ کیا آپ بیمار ہیں؟ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے: ہاں (میں بیمار ہوں) تو جبرئیل علیہ السلام (بیماری دور ہونے کے لئے) یہ دعا اللہ تعالیٰ کا نام لے کر آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایذا دینے والی چیز سے محفوظ رکھے، ہر شخص کے شر سے اور حاسد کی نظر بد سے آپ کو بچائے، اور اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء عطا فرمائے، الٰہی میں آپ کے نام سے پھر دعا کرتا ہوں کہ حضور ہر مرض سے محفوظ رہیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2186 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.