اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2338
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جب کسی بندہ کے گناہ کثرت سے ہو جاتے
ہیں اور اس کا کوئی ایسا نیک عمل نہیں ہوتا کہ جو اس کے گناہوں کو مٹا دے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے
ایسے حالات پیدا کر دیتے ہیں کہ جس سے وہ (پریشانی اور رنج اور فکر و غم) میں مبتلا ہو جاتا ہے یہ
(پریشانی اور رنج اور فکر و غم) اس کے گناہوں کو مٹا دیتے ہیں (اے مسلمان! سن! اللہ تعالیٰ کس طرح
تجھ پر مہربان ہیں، تیرے گناہوں کو مٹا دینے کے لئے کس طرح سامان مہیا کرتے ہیں اے
ناشکرے انسان! تجھے اس کی قدر نہیں، جب تجھ پر پریشانی اور رنج اور فکر و غم آ جاتے ہیں تو تُو اس کی
قدر نہیں کرتا، بلکہ زبان سے یا دل سے، خدائے تعالیٰ کی شکایت کرتا ہے، تجھے خدائے تعالیٰ کا شکر
کرنا چاہئے کہ تیرے گناہوں کے مٹانے کے لئے اسباب مہیا کر دئے ہیں۔) اس حدیث کی
روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1583 (unverified) 50% confidence
Mishkat (candidate) 1583
Confidence and text similarity are not editorial verification.