اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2362
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کسی مسلمان کے جسم میں کوئی مرض پیدا ہو جاتا ہے تو (اس کے
نیکیاں لکھنے والے) فرشتہ کو حکم دیا جاتا ہے کہ (یہ مسلمان جو اب بیمار ہو گیا ہے اس کے نامہ اعمال
میں) وہ سب نیک اعمال جن کو وہ صحت کے زمانہ میں کرتا تھا (گو ان کو اب نہیں کر رہا ہے) تم برابر
اس کے نیک اعمال کو لکھتے جاؤ پھر جب اس بیمار کو شفاء ہو جاتی ہے تو بیماری کی وجہ سے سارے
گناہوں سے پاک و صاف کر دیا جاتا ہے (پھر نیکیوں کا ثواب اس کو علیحدہ ملتا رہتا ہے) اگر اس کو
موت آ گئی تو گناہوں سے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اس پر نازل ہوتی رہتی
ہے۔ (دیکھا آپ نے بیماری بھی اللہ تعالیٰ کا ایک فضل و کرم ہے بغیر کئے کے نیک عمل ملے اور گناہ
بھی معاف ہو گئے اور اللہ کی رحمت شامل حال رہی، یہ ہے بیماری جس کی یہ فضیلت ہے۔)
اس حدیث کی روایت شرح السنہ میں کی گئی ہے۔