اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2429
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ مسلمان (مردوں) کو چاہئے کہ وہ سفید لباس پہنا کریں (اس لئے
کہ سفید لباس میں ایک قسم کی وجاہت ہونے سے) یہ بہترین لباس ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے سفید لباس پسند کرنے سے سفید لباس پہننا مستحب ہے اور اس میں ثواب بھی ہے) اور
مُردوں کو کفن بھی سفید ہی دیا کرو، اور اثمد جو سرمہ ہے بہترین سرمہ ہے (رات کو سوتے وقت اس
سرمہ کی تین تین سلائیاں ہر آنکھ میں لگایا کرو، اس طرح سرمہ لگانا سنت ہے) اس سے پلک کے بال
جمتے ہیں، اور بینائی بھی تیز ہوتی ہے، اس کی روایت ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے اور ابن ماجہ نے
صرف مُردوں کو کفن دیا کرو تک روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4061 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 994 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1472 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1638 (unverified) 83% confidence
Mishkat (candidate) 1638
Confidence and text similarity are not editorial verification.