اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2570
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ اگر کسی مسلمان کے تین بچے مر جائیں تو وہ جہنم میں ہرگز داخل
نہیں ہوگا، البتہ قسم پوری ہونے کے لئے (دوزخ پر سے بجلی کی طرح فوری گزر جائے گا۔)
اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1251 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2632a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: جس آیت میں دوزخ پر سے گزرنے کا ذکر ہے وہ آیت یہ ہے: ”وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا“۔ (سورہ مریم، پ:16، ع:5، آیت نمبر:71) اور اے اولاد آدم تم میں سے کوئی بشر ایسا نہیں جو جہنم پر سے ہو کر نہ گزرے، یعنی ہر انسان پل صراط پر سے جو دوزخ پر رکھی گئی ہے ضرور گزرے گا، یہ ایک قطعی اور فیصل شدہ وعدہ ہے جس کا پورا کرنا تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر لازم کر لیا ہے، اس آیت کا عطف اس سے پہلے کی آیت ”فَوَ رَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ“ (سورہ مریم، پ:16، ع:5، آیت نمبر:68) پر ہے، اس لئے یہ آیت بھی پہلے کی آیت کے قسم کے تحت میں ہے، گویا اس آیت کے پہلے قسم کے الفاظ ”فَوَ رَبِّكَ“ محذوف ہیں، اس لئے یہ آیت بھی قسم کی آیت ہے۔ (مرقات)12