Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2197

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

Zujajat al-Masabih 2197Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2571
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیں: یا رسول اللہ مرد لوگ آپ کے احادیث کو آپ سے سن کر یاد کرتے جا رہے ہیں، ہم عورتوں کے لئے بھی ایک دن مقرر فرما دیجئے کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان دینی معلومات کو حاصل کریں جنہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو معلوم کرایا ہے، حضورؐ ارشاد فرمائے کہ فلاں دن، فلاں وقت، فلاں جگہ جمع ہو جایا کرو (حسب ارشاد) عورتیں وہاں جمع ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور انہیں ان چیزوں کی تعلیم فرمائی جن کو اللہ تعالیٰ نے آپ کو معلوم کرایا، پھر حضور ارشاد فرمائے کہ جس عورت کے تین بچے اس کی زندگی میں مر جائیں تو یہ بچے اس عورت کے لئے آتش دوزخ سے آڑ بن جائیں گے (یعنی یہ بچے اس کو دوزخ میں جانے سے بچائیں گے) یہ سن کر ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ اگر کسی کے دو بچے مرے ہوں تو (ان کا کیا حکم ہے، حضورؐ وحی کے انتظار میں کچھ دیر توقف فرمائے تھے کہ) اتنے میں وہ عورت اس جملہ کو دوبارہ دہرائی، حضور ارشاد فرمائے: ہاں ہاں اگر کسی کے دو بچے بھی مریں ہوں تو اس کا بھی یہی حکم ہے اس جملہ کو حضور دو مرتبہ دہرائے، اس طرح (تین دفعہ فرمانے سے اچھی طرح تاکید ہوگئی اور سننے والوں کو کوئی شک باقی نہ رہا۔) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7310 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.