اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 266
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر
اپنی مسجد کی دو مجلسوں پر ہوا، ارشاد ہوا کہ یہ دونوں خیر پر ہیں لیکن ایک جماعت نیکی میں دوسرے سے
افضل ہے، یہ لوگ جو اللہ کی عبادت کر رہے ہیں اور دعاء میں مشغول ہیں اور اس کی طرف متوجہ ہیں
(اللہ تعالیٰ) چاہے تو ان کو عطا فرمائے اور نہ چاہے تو عطا نہ کرے، لیکن یہ دوسری جماعت جو فقہ سیکھ
رہی ہے یا علم حاصل کر رہی ہے اور جاہل کو علم سکھلاتی رہتی ہے تو یہ پہلی جماعت سے افضل ہے اور
میں معلم ہی بنا کر بھیجا گیا ہوں، پھر آپ اس دوسری جماعت میں (جو علم کی تھی) بیٹھ گئے۔ (اس کی
روایت دارمی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 257 (unverified) 88% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 262 (unverified) 75% confidence
- Candidate: Sunan al-Darimi 349 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 262
Confidence and text similarity are not editorial verification.