اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2939
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کسی عورت کے لئے جائز نہیں ہے کہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی
اجازت کے بغیر (کوئی نفل) روزہ رکھے اور (اسی طرح عورت کے لئے یہ بھی جائز نہیں کہ) شوہر
کے گھر میں (کسی غیر مرد یا عورت کو) اس کی اجازت کے بغیر آنے دے۔
اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1026a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 2
(2) The statement: “Without his permission.” This means a woman may not observe a voluntary fast without her husband’s permission, except in cases of harm to him. Voluntary fasts are unrestricted, so they include what is originally voluntary but becomes obligatory due to circumstances. Therefore, it is said in Al-Bahr from Al-Qunya: “A husband may prevent his wife from anything that is obligatory on her part, such as voluntary acts, vows, and oaths, but not what is obligatory from Allah, such as making up Ramadan fasts.” This is mentioned in Al-Durr al-Mukhtar and Rad al-Muhtar, summarized from both.
Note 2
(۲) قوله : إلا بإذنه: أي لا تصوم المرأة نقلًا إلا بإذن الزوج إلا عند عمد الضرر به، وأطلق النفل، فشمل ما أصله نفل لكن وجب بعارض، ولذا قال في البحر» عن «القنية»: للزوج أن يمنع زوجته عن كل ما كان الإيجاب من جهتها، كالتطوع والنذر واليمين دون ما كان من جهته تعالى كقضاء رمضان. الدر المختار» ورد المحتار ملتقط منهما.
Note 1
ف: اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ کوئی عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نفل روزہ نہیں رکھ سکتی اور شوہر کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ہر ایسے روزہ رکھنے سے منع کرے جس کو اس نے اپنے اوپر اپنی جانب سے واجب کر لیا ہے جیسے نذر کا روزہ یا کسی اور قسم کا روزہ لیکن ایسا روزہ جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے عورت پر فرض ہے جیسے رمضان کی قضاء کا روزہ تو اس سے شوہر اپنی بیوی کو منع نہیں کر سکتا۔ (یہ درمختار، ردالمحتار اور بحر سے ماخوذ ہے)۔