Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2699

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2699Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3185Noor 3186
مالک بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال اور دعاء کرو تو اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر دعاء کیا کرو اس طرح کہ ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف رہے اور ہاتھوں کو الٹے رکھ کر دعاء مت مانگو (اس طرح کہ ہاتھوں کی پیٹھ آسمان کی طرف ہو جائے)۔ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ سے (ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف رکھ کر) ہاتھوں کو پھیلا ہوا رکھ کر دعاء کیا کرو اور (ہتھیلیوں کی پیٹھ آسمان کی طرف رکھ کر) دعاء نہ کیا کرو اور دعاء سے فارغ ہو کر ہتھیلیوں کو اپنے چہروں پر پھیر لیا کرو۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1486 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1485 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

With the palms of your hands,

(1) The statement: "With the palms of your hands," etc. It is preferable in supplication to extend both hands with a gap between them, without placing one hand over the other. If one is in a state of difficulty or extreme cold, pointing with the index finger suffices in place of extending the hands. Muhammad ibn al-Hanafiyyah said: "Supplication is of four types: supplication of desire, supplication of fear, supplication of humility, and silent supplication. In the supplication of desire, one turns the palms upward; in the supplication of fear, one turns the backs of the hands toward the face like one seeking refuge from harm; in the supplication of humility, one folds the little and ring fingers, circles the thumb and middle finger, and points with the index finger. Silent supplication is what one does inwardly." This is mentioned in Majmu’ al-Fatawa, quoting from Sharh al-Sarakhsi for Mukhtasar al-Hakim al-Shahid in the chapter on obligatory prayer. As mentioned in al-‘Alamgiriyyah.

Note 1

قوله

(۱)قوله: ببطون أكفكم إلخ والأفضل في الدعاء أن يبسط كفيه بينهما فرجة، وإن قلت ولا يضع إحدى يديه على الأخرى، فإن كان في وقت عذر أو برد شديد، فأشار بالمسبحة قام مقام بسط كفّيه، وعن محمد بن الحنفية قال: الدعاء أربعة: دعاء رغبة، ودعاء رهبة، ودعاء تضرع، ودعاء خفية. ففي دعاء الرغبة يجعل بطون كفيه نحو السماء، وفي دعاء الرهبة يجعل ظهر كفيه إلى وجهه كالمستغيث من الشر، وفي دعاء التضرع يعقد الخنصر والبنصر، ويحلق الإبهام والوسطى، ويشير السبابة. ودعاء الخفية ما يفعله المرء في نفسه كذا في مجموع الفتاوى ناقلا عن شرحالسرخسي لمختصر الحاكم الشهيد في باب قيام الفريضة». كذا في العالمكيرية».

Note 1

ف: فتاویٰ عالمگیریہ میں ”مجموع الفتاویٰ“ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ حضرت محمد بن الحنفیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دعاء کی چار قسمیں ہیں: (1) دعائے رغبت (2) دعائے رہبت (3) دعائے تضرع (4) دعائے خفیہ۔ (1) ”دعائے رغبت“: بندہ کے اپنے حصول مقاصد کے لئے عموماً جو دعا کی جاتی ہے اس کو ”دعائے رغبت“ کہتے ہیں۔ اس دعاء کے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دعاء کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف کیا جائے جیسا کہ صدر کی حدیث میں مذکور ہے اور افضل یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو پھیلا کر اس طرح رکھیں کہ آپس میں مل نہ جائیں اور ان دونوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ رہے۔ اور دونوں ہاتھ سینہ کے مقابل رہیں۔ (2) ”دعائے رہبت“ یہ ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ سے کسی شر اور بلاء سے دفع کرنے کے لئے استغاثہ کرے۔ اس دعاء کے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح انسان دشمن سے بچنے کے لئے اپنے ہاتھوں کی پیٹھ کو اپنے چہرہ کی طرف کر لیتا ہے اسی طرح دعاء کرنے والا بھی اپنی ہتھیلیوں کو الٹ کر ان کا رخ زمین کی طرف کرے اس طرح کہ ان کی پیٹھ آسمان کی طرف ہو۔ (3) ”دعائے تضرع“: الحاح اور زاری کی دعاء ہے۔ اس دعاء کے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دعاء کرنے والا اپنے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعاء کرے، اس طرح کہ خنصر اور بنصر یعنی سیدھے ہاتھ کی آخری چھوٹی انگلی اور اس کے بعد والی انگلی کو بند کرے، اور انگوٹھے اور تیسری انگلی سے حلقہ بنائے رکھے۔ (4) ”دعائے خفیہ“: یہ وہ پوشیدہ دعاء ہے جس کو بندہ اپنے رب سے دل ہی دل میں کر لیتا ہے۔