اردو
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندی تک
پہنچ جائیں۔ پھر تو مجھ سے مغفرت چاہے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ
نہیں۔ اے ابن آدم! اگر تُو زمین بھر گناہوں کے ساتھ مجھ سے ملے اور تُو مجھ سے اس حالت میں
ملے تو میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تھا تو میں بھی زمین بھر مغفرت کے ساتھ تجھ سے ملوں گا۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
اور امام احمد اور دارمی نے اس حدیث کو حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3540 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2336 (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.944
Mishkat (candidate) 2336
Confidence and text similarity are not editorial verification.