Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2840

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2840Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3341
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص صبح ان (کلمات) کو پڑھے: عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ۔ یا الٰہی! ہم نے صبح کی اس حال میں کہ گواہ کرتے ہیں آپ کو آپ کے حاملین عرش کو اور گواہ کرتے ہیں آپ کے فرشتوں کو اور آپ کی ساری مخلوقات کو کہ بیشک آپ ہی اللہ ہیں آپ کے سوائے کوئی معبود نہیں آپ کے (ذات، صفات اور افعال) میں کوئی شریک نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے بندے اور آپ کے رسول ہیں۔ تو (ان کلمات کی برکت سے) اللہ تعالیٰ اس شخص کے گناہ (صغیرہ) کو جو اس دن میں ہوئے ہوں بخش دیتے ہیں اور (اسی طرح) اگر وہ ان (کلمات) کو شام کے وقت پڑھے تو اس کے وہ گناہ (صغیرہ) جو اس رات میں ہوئے ہوں اللہ تعالیٰ ان کو بھی بخش دیتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی اور ابوداود نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5078 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3501 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.