اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3469
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ایک مسلمان صاحب کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے جو پرندہ کے بچے کی طرح کمزور ہوگئے
تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تم نے اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز
(یعنی مصیبت) کی دعا کی تھی یا اس کو مانگ لیا تھا (جس کی وجہ سے تمہاری یہ حالت ہوگئی ہے)
۔ انہوں نے جواب دیا: ہاں! میں اس طرح دعاء کیا کرتا تھا یا الٰہی آپ جو عذاب مجھے آخرت میں
دینے والے ہیں اس کو دنیا ہی میں فوراً دیدیجئے (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
:سبحان اللہ! (تو نے عجب دعاء مانگ لی ہے) تو نہ تو (دنیا میں) اس کے عذاب کی طاقت رکھتا ہے
(نہ آخرت میں) اس کو برداشت کرسکے گا (کیا ہی اچھا ہوتا اگر اس کے بدلے میں) تو نے یہ دعا کرلی
راوی کا بیان ہے کہ ان صاحب نے یہی دعا مانگی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو شفا دیدی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2688a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.