Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3016

(اس باب میں حجۃ الوداع کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(اس باب میں حجۃ الوداع کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 3016Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3577Noor 3578
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا جب تم حج اور عمرہ کا (قرآن کی نیت سے) ایک ساتھ احرام باندھو تو تم دو طواف کرو اور دو مرتبہ سعی بین الصفا والمروہ ادا کرو (ایک طواف اور ایک سعی عمرہ کی اور اسی طرح دوسرا طواف حج کا طواف زیارہ اور حج کی سعی) منصور کہتے ہیں کہ میں مجاہد سے ملا تو (دیکھا کہ) وہ قارن کے لئے ایک ہی طواف کا فتویٰ دے رہے تھے تو میں نے ان سے (حضرت علی رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ اگر میں اس حدیث کو پہلے سن لیا ہوتا تو (قارن کے لئے) دو طواف کا فتویٰ دیتا اب (جب کہ مجھے معلوم ہو چکا ہے اس لئے) آئندہ سے (قارن کے لئے) دو طواف اور دو سعی کا فتویٰ دوں گا۔ اس کی روایت امام محمد نے کتاب الآثار میں کی ہے اور امام طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ اور ابو عمر نے التمہید میں اس حدیث کو ابو نضر کے واسطہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے اور ابو عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ اعمش نے اس حدیث کو ابراہیم نخعی سے اور مالک بن حارث نے عبدالرحمن بن اذینہ سے روایت کی ہے اور عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا تو آپ نے ایسا ہی بیان کیا (کہ قارن کو دو طواف اور دو سعی ادا کرنے چاہئے) اور یہ سند بھی جید ہے۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

قوله

(۱) قوله: رواه محمد: قال الشيخ ابن الهمام: لا شبهة في هذا السند، مع أنه روي عن علي له بطرق كثيرة مضعفة ترتقي إلى الحسن، غير أنا تركناها واقتصرنا على ما هو الحجة بنفسه بلا ضم.

Note 2

قوله

(۲) قوله : وذكر إلخ : كذا في الجوهر النقي».