اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3583
بلال بن حارث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد حضرت
حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول
اللہ ﷺ! حج کو عمرہ سے فسخ کرنا صرف ہمارے ہی لئے خاص تھا یا یہ (قیامت تک) سب لوگوں کے
لئے عام رہے گا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ صرف ہمارے ہی لئے خاص تھا
(تاکہ تم کو غلط عقیدے سے باز رکھا جائے، آئندہ کوئی شخص حج کو عمرہ سے فسخ نہیں کر سکتا)۔
اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1808 (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.689
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(۱) قوله: بل لنا خاصة ولا يعارضه حديث سراقة، حيث قال: ألعامنا هذا أم للأبد ؟ فقال له: «للأبد»؛ لأن المراد ألعامنا فعل العمرة في أشهر الحج أم للأبد، لا أن المراد فسخ الحج إلى العمرة، وذلك أن سبب الأمر بالفسخ ما كان إلا تقرير الشرع العمرة في أشهر الحج ما لم يكن مانع سوق الهدي. وذلك أنه كان مستعظما عندهم حتى كانوا يعدونها في أشهر الحج من أفجر الفجور، فكسر سورة ما استحكم في نفوسهم من الجاهلية من إنكارها بحملهم على فعله بأنفسهم. كذا في فتح القدير».