Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3045

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: Entering Makkah and Performing Tawaf

Zujajat al-Masabih 3045Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3609Noor 3610
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان دونوں رکن۔ رکن یمانی اور رکن حجر اسود کا استلام فرماتے دیکھا ہے اس وقت سے ہم نے کبھی ان دونوں رکنوں کے استلام کو نہیں چھوڑا، خواہ ان کے پاس لوگوں کی بھیڑ ہو یا جگہ خالی ہو۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور بخاری اور مسلم کی ایک اور روایت میں حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے کہ (لوگوں کی بھیڑ کے وقت حجر اسود کو بوسہ نہ دے سکنے کی وجہ سے) آپ حجر اسود کو ہاتھ سے چھوتے اور پھر اپنے ہاتھ کو چوم لیتے (اور حضرت نافع یہ بھی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا آپ فرماتے تھے کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہے میں نے کبھی ان کا استلام ترک نہیں کیا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1609 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1268 (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.